صحت مند ،طویل زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں استعمال کریں

Published On 29 November,2021 08:28 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)صحت مند، بھرپور اور طویل زندگی کون نہیں جینا چاہتا لیکن آج کل ایسا بہت کم ہے۔اس صورتحال کی بنیادی وجوہات پراسیس فوڈز اور غیر معیاری خوراک کا استعمال ہے۔

ان دنوں، لوگ باہر کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جس میں فاسٹ فوڈ سرفہرست ہیں۔لیکن اگر آپ صحت مند، لمبی اور توانا زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔

انسانی جسم کو توانائی کے لیے کھانے کی ضرورت سے زیادہ اچھی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے قدرتی طور پر پھلوں، سبزیوں، پھلوں اور دیگر چیزوں سے حاصل ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عام زندگی میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے اور آپ کو لمبی زندگی دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اومیگا 3:

اومیگا تھری کا استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ زیادہ مچھلی کھاتے ہیں ان میں مچھلی نہ کھانے والوں کی نسبت موت کا خطرہ 9 فیصد کم ہوتا ہے۔

پھل:

پھلوں میں قدرتی اور غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جان لیوا بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ عام زندگی میں پھلوں کا استعمال عام آدمی کو بہتر زندگی اور صحت اور توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔پھلوں میں موجود وٹامنز اور منرلز انسانی جسم میں اس کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔

پانی:

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہر عمر کے افراد کے لیے اہم ہے اور یہ بہت موثر کردار بھی ادا کرتا ہے۔جسم کے ہر عضو کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور مختلف اوقات میں مختلف طریقوں سے پانی کا استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

سبزیاں:

ہری اور تازہ سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے بہت ضروری اور فائدہ مند ہے۔
 

Advertisement