چلی: (روزنامہ دنیا) ایٹا کامی نامی صحرا شمالی چلی میں موجود ہے اور دنیا کا خشک ترین خطہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خطہ کئی ایسے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تاریخ میں کبھی کوئی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ اسی طرح ایٹا کاما سے جڑے اریکا شہر میں 59 سالوں میں صفر اعشاریہ 3 انچ بارش ہوئی اور اس کے 14 سالوں بعد تک بارش نہیں ہوئی۔ ایٹا کاما میں موجود دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے ذرات کو محفوظ کر لیتی ہیں۔
اس کے بعد دنیا کا دوسرا خشک اور گرم ترین علاقہ وادی موت ہے جو امریکہ میں ہے، یہاں سرکاری ہدایت کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد جانا منع ہے کیونکہ گرمی کی تپش کی شدت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ بندہ مر بھی سکتا ہے اور میلوں دور تک کوئی آبادی نہیں جو مدد بہم پہنچا سکے۔