فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ڈیلیوری بوائے ٹِپ کم ملنے پر طیش میں آگیا اور کھانے پر تھوک دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گھر کے دروازے پر لگے کیمرے نے ڈیلیوری مین کے کھانے پر تھوکنے کی حرکت ریکارڈ کر لی۔
رپورٹس کے مطابق کھانا گھر پہنچانے والا شخص مبینہ طور پر آن لائن آرڈر دینے والے صارفین کی جانب سے ایک چھوٹی سی ٹپ ملنے کے بعد غصے میں آ گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کھانا گھر کے دروازے پر رکھنے کے بعد اُس شخص نے اپنے موبائل فون پر کچھ دیکھا اور پھر غصے میں آ کر ایسی حرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق 13 سالہ نوجوان نے اپنے اور اپنی والدہ کیلئے کھانا آرڈر کیا تھا۔
اس حوالے سے لڑکے کی والدہ نے بتایا کہ میں نے سب کچھ لائیو اپنے موبائل پر دیکھا، میں نے ڈیلیوری کرنے والے شخص کو 3 ڈالر ٹِپ دی تھی جو کہ مجھے لگتا ہے کہ 0.3 میل سفر کیلئے مناسب ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اُلٹی محسوس ہوئی کیونکہ ایسا کون کرتا ہے۔