سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے سرینگر میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ، کانگریس رہنما مانی شنکر نے کہا ہے کہ کشمیری مودی کے5 اگست کے اقدامات سےشدید ردعمل دے سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے رام باغ میں غاصب فوج نے دو نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کو نشانہ بنایا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی ۔
کانگریس رہنما مانی شنکر نے کہا ہے کہ کشمیری مودی اور امیت شا کے5 اگست 2019 کے اقدامات کا شدید ردعمل دیتے ہوئے انتفادہ شروع کر سکتے ہیں۔