سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، پلوامہ سے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں سوشل یوتھ فارم کے لیڈرآصف علی اور دوسرے دو نوجوانوں کوپلوامہ سے حراست میں لیا گیا کشمیری نوجوانوں کو پلوامہ سے کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا۔
غاصب فوج نے ضلع کلگام شوپیاں،بارہ مولہ ،بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن کئے اس دوران قابض فوج نے گھر گھر تلاشی بھی لی۔