سعودی ولی عہد اپینڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل

سعودی ولی عہد اپینڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو چند روز قبل تکلیف محسوس ہوئی جس پر ڈاکٹرز نے اپینڈکس کا آپریشن تجویز کیا، گزشتہ صبح ریاض کے شاہ فیصل ہسپتال میں سعودی شہزادے کی لیپروسکوپک سرجری کر دی گئی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے پر محمد بن سلمان کو رہائش گاہ منتقل کر دیاگیاجہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔