افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہو رہے ہیں: گلبدین حکمت یار

افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہو رہے ہیں: گلبدین حکمت یار

حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہوتی ہے، افغانستان میں ایک پارٹی کی حکومت ہونی چاہئے، وزیر اعظم عمران خان نے جرات مندانہ طور پر کہا کہ افغان جنگ میں جانا غلطی تھی، بھارت کو چاہئے وہ بھی اس سے سیکھے، امریکا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے اور فوجی اڈے نہ دینے پر عمران خان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں اب بھی بہت سے ممالک سازشیں کررہے ہیں، فرانس کا اس میں ہاتھ ہے، گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بیرونی افواج کے نکلنے کے بعد افغان عوام بہت خوش ہیں۔