عالمی عدالت فوجداری نے فلپائنی صدر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

عالمی عدالت فوجداری نے فلپائنی صدر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

عالمی فوجداری عدالت کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران قتل عام کی رپورٹس بھی منظر عام پر آئیں، فلپائنی فورسز نے سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

فلپائن نے آئی سی سی کی تحقیقات کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے نمائندوں کو تحقیقات کے لئے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔