بوکسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر بوکسبرگ میں گیس ٹینکر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیس کا ٹینکر ایک اسپتال کے قریب ریلوے اسٹریٹ پل کے نیچے پھنس گیا تھا، ڈرائیور نے پھنسے ہوئے ٹینکر کو زور زبردستی نکالنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ٹینکر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ھماکے کے باعث اسپتال کی بلڈنگ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔