پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اپنا منصب سنبھال لیا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے کہ امن کو قائم رکھیں، وفاقی حکومت کے ساتھ خیبر پختونخوا کے بقایا جات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ این ایف سی، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے، کوشش کریں گے کہ خیبر پختونخوا میں بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیں۔