غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیلی کی بڑی غلطی ہوگی: جوبائیڈن

غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیلی کی بڑی غلطی ہوگی: جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کورہا کروانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں امریکی فوج نہیں بھیجی، اس تنازع کا حل دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے کریں ، امریکا پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے، یرغمالیوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔