دبئی: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے کہا کہ غزہ سے آنے والی تصویریں دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔
امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حماس کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم بین الاقوامی اور انسانی قانون کا احترام ضروری ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں عام شہری بڑی تعداد میں قتل ہوئے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنگی قوانین کا احترام کرے، امریکا خطے میں امن کا خواہاں ہے، عارضی جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔