سڈنی میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا، سڑکیں زیر آب، ٹریفک متاثر

سڈنی میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا، سڑکیں زیر آب، ٹریفک متاثر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف تین گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔

حکام نے شہریوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایت کی، حکام کا کہنا ہے کہ خراب سمندری حالات کے باعث شارک مچھلیاں ساحل کے قریب آ سکتی ہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔