3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق

3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق

یہ دستے 31 ویں میرین یونٹ کے رکن ہیں اور 27 مارچ کو خطے میں پہنچے جن کے ساتھ نقل و حمل کے طیارے، سٹرائیک فائٹرز، سالٹ اور دیگر ٹیکٹیکل وسائل بھی تعینات کئے گئے ہیں، تعیناتی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے مزید ہزاروں اہلکار 82 ویں ایئر بورن ڈویژن سے بھی خطے میں تعینات کرنے کی توقع ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عسکری موجودگی اور کارروائی کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔