انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ روک دیں، جنگ شدید انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور اس سے تباہ کُن معاشی اثرات پیدا ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں، ہم وسیع جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس سفارتی کوششوں کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی بھی مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔