ایران جنگ ختم ہونے پر بھی عالمی معیشت پر منفی اثرات، مہنگائی بڑھے گی: سربراہ آئی ایم ایف

ایران جنگ ختم ہونے پر بھی عالمی معیشت پر منفی اثرات، مہنگائی بڑھے گی: سربراہ آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا عالمی قرض دہندہ ادارہ اپنی عالمی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں کمی کرے گا اور مہنگائی کے حوالے سے اپنے اندازے کو بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ نہ ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف نے عالمی نمو کی بہتری کی توقع کی تھی لیکن اب ہر راستہ مہنگائی بڑھانے اور نمو سست کرنے کی طرف جا رہا ہے، اگر جنگ آج ہی ختم ہو جائے تو بھی اس کے اثرات دنیا کے دیگر حصوں پر کافی دیر تک منفی رہیں گے۔

کرسٹینا جارجیوا نے مزید کہا کہ اس جنگ کے اقتصادی اثرات اگلے ہفتے ہونے والے آئی ایم ایف کے اجلاس میں زیر بحث ہوں گے۔