ایران امریکا کشیدگی برقرار، دشمن نئی جنگ کی تیاری کر رہا ہے: باقر قالیباف

ایران امریکا کشیدگی برقرار، دشمن نئی جنگ کی تیاری کر رہا ہے: باقر قالیباف

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ بڑھتا ہوا اقتصادی دباؤ اور مختلف نوعیت کی ناکہ بندی ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکلات کے باوجود اپنے دفاعی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے حکمت عملی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ایرانی افواج نے جنگ بندی کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت کو مزید مضبوط بنایا۔ ان کے مطابق مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دشمن کی ظاہر اور خفیہ سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ نئی جنگ کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم ایران ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔