فرانس نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے نیٹو کے کردار کو مسترد کردیا

فرانس نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے نیٹو کے کردار کو مسترد کردیا

عرب میڈیا نے ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پوزیشن واضح اور مستقل ہے، شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ صرف شمالی بحر اوقیانوس کے علاقوں میں لاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور ہرمز پر توجہ مرکوز کرنا نہ تو نیٹو کا مقصد ہے اور نہ ہی اس اتحاد کیلئے مناسب ہے۔