ٹرمپ کی "Adios" تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

ٹرمپ کی "Adios" تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

شیئر کی گئی تصویر میں بحری جہازوں کو دھماکوں اور تباہی کے منظر میں دکھایا گیا ہے، جبکہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کی قیاس آرائیاں اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

تصویر کے حوالے سے صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں اور بعض حلقے اسے خطے کی موجودہ صورتحال یا سیاسی پیغام سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ تاہم تصویر کے پس منظر اور اس کے مخصوص مقصد کے حوالے سے باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا سرگرمیاں ماضی میں بھی عالمی سیاسی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں اور ان کی مختصر پوسٹس اکثر مختلف سیاسی اور سفارتی بحثوں کو جنم دیتی رہی ہیں۔