بجلی گھروں پر حملے کے بعد لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: ایران

بجلی گھروں پر حملے کے بعد لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: ایران

ریاستی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق محمد رضا عارف نے کہا کہ بعض پاور پلانٹس صنعتوں کی ضروریات کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس کے باعث حکومت کو قومی گرڈ سے بجلی فراہم کرنا پڑ رہی ہے۔

محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ توانائی کے مؤثر اور مناسب استعمال پر مرکوز ہے تاکہ موجودہ صورتحال میں بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس سے قبل رواں ہفتے ایرانی وزیرِ تیل نے بھی شہریوں سے ایندھن کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل کی تھی کیونکہ حالیہ حملوں میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔