نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ

نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں آئزن کوٹ نے کہا کہ وہ ووٹرز کی خواہشات پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ملاقاتوں، مشاورت اور تیاریوں میں مصروف رہے ہیں۔

آنے والے دنوں میں مزید طویل جدوجہد درپیش ہے، تاہم ان کی توجہ اسرائیل میں تبدیلی لانے اور لازمی فوجی بھرتی کی پابند حکومت تشکیل دینے پر مرکوز ہے۔

ابتدائی ایگزٹ پولز میں آئزن کوٹ کے اتحاد کو نیتن یاہو کے اتحاد پر معمولی برتری حاصل دکھائی گئی تھی، اس موقع پر آئزن کوٹ نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے، تاہم انہوں نے اپنی واضح کامیابی کا اعلان نہیں کیا۔

تازہ تخمینوں کے مطابق، نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جو سبکدوش ہونے والی پارلیمان میں ان کے اتحاد کی 68 نشستوں سے نمایاں کم ہیں۔

دوسری جانب آئزن کوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کی توقع ہے، جبکہ عرب جماعتوں کو ریکارڈ 19 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔