امریکا نے ایران کی جانب سے بحری ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

امریکا نے ایران کی جانب سے بحری ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کے تمام بحری جہازوں کا ریکارڈ موجود ہے جن میں آبنائے ہرمز میں گشت کرنے والے جدید سمندری ڈرونز کا ایک دستہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں اپنے آپریشنل علاقے سے گزرنے والے امریکا کے بحری ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔