یو اے ای لاٹری: شرکا 3 کروڑ درہم کا انعام جیتنے میں ناکام، اگلی قرعہ اندازی 4 نومبر کو ہوگی

یو اے ای لاٹری: شرکا 3 کروڑ درہم کا انعام جیتنے میں ناکام، اگلی قرعہ اندازی 4 نومبر کو ہوگی

ہفتے کو ہونے والی لکی ڈے ڈرا نمبر 261031 میں ڈیز سیکشن کے کامیاب نمبرز 7، 3، 20، 12، 26 اور 22 جبکہ منتھس سیکشن کا کامیاب نمبر 6 رہا، اس کے علاوہ لکی چانس آئی ڈی کیٹیگری میں تین شرکاء نے 50، 50 ہزار درہم جیتے۔ کامیاب آئی ڈیز میں AT1871843، DE8147800 اور DS9586270 شامل ہیں۔

قرعہ اندازی میں کوئی بھی شریک تمام مطلوبہ نمبرز ملانے میں کامیاب نہ ہوسکا، جس کے باعث 3 کروڑ درہم کا پہلا اور 50 لاکھ درہم کا دوسرا انعام اگلی قرعہ اندازی کیلئے منتقل ہوگیا۔

لکی ڈے کیٹیگری میں 3 افراد نے پانچ ڈیز نمبرز اور منتھس سیکشن کا درست نمبر ملانے پر ایک، ایک لاکھ درہم کا تیسرا انعام حاصل کیا۔

لاٹری انتظامیہ کے مطابق اگلی قرعہ اندازی بدھ 4 نومبر کو ہوگی، جس میں شرکاء کو ایک بار پھر 3 کروڑ درہم کا جیک پاٹ جیتنے کا موقع ملے گا۔