نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ

نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران دنیا میں کہیں بھی قابل رسائی امریکی مفادات، تنصیبات اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایران فوری اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید خبردار کیا کہ مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگ گزشتہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔