سٹیٹ بینک حکام ڈالر کی اڑان روکنے میں ناکام، امریکی کرنسی انٹر بینک میں 4 سال کی بلند سطح پر، قدر 1 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، 108 روپے 41 پیسے کا ہو گیا۔
کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی ڈالر 108 روپے 41 پیسے کا ہو گیا۔ صرف 2 ٹریڈنگ سیشن میں ہی بینکوں کے درمیان ڈالر کی قدر 2 روپے 91 پیسے بڑھ گئی۔ اس سے قبل 6 دسمبر 2013ء کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 108 روپے 41 پیسے پر پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ڈالر اور روپے کی پراسرار گیم چل رہی ہے
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روز کے دوران 1 روپے 80 پیسے اضافے سے 109 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر سٹیٹ بینک کا جمعہ کو جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ طلب و رسد کی صورحال کی عکاسی کرتا ہے۔ ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی ادائیگیوں کے عدم توازن کو روکے گی۔ تاہم، سٹے بازی یا وقتی دباؤ کو قابو کرنے کے لئے سٹیٹ بینک مداخلت کر سکتا ہے
یہ بھی پڑھئے: اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہو گیا