انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سستا

Last Updated On 03 November,2018 05:10 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) ڈالرکی قیمت انٹربینک میں 132.55جبکہ اوپن مارکیٹ میں 131.50ہو گئی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید132.40روپے سے بڑھ کر 132.45 روپے اور قیمت فروخت 132.50روپے سے بڑھ کر 132.55روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 131.50روپے سے کم ہو کر131.00روپے اور قیمت فروخت132روپے سے کم ہو کر 131.50 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 149.50روپے اور قیمت فروخت151روپے پر برقرار رہی جبکہ 1.75روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید170.70روپے اور قیمت فروخت 172 روپے ہوگئی ۔