سونے کی قیمت میں اضافہ

Last Updated On 04 December,2018 08:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 64 ہزار 350 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے بڑھ گئی اس اضافے کے اطلاق کے بعد 10 گرام سونا 55 ہزار 170 روپے کا ہوگا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی جبکہ روپے 5 پیسے چڑھ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر کا ایک روپے کی کمی کے بعد 138 روپے پر لین دین ہوتا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 137.79 ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ ایک روپے کمی کے بعد 138 روپے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں تو کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئے گی تاہم سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ضرور ہو گا۔
 

Advertisement