سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Last Updated On 29 December,2018 03:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ68ہزار روپے کی سطح پر جا پہنچی ہے ۔

جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر مہنگا ہو کر1279ڈالر فی اونس ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 68ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، دس گرام سونا687روپے مہنگا ہوکر58ہزار300روپے کا ہو گیا۔ 

Advertisement