اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا

Last Updated On 01 February,2019 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 121 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1427 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔