پاکستان کی بڑی کامیابی: پہلی بار چین کو 3 لاکھ ٹن تک چینی برآمد کریگا

Last Updated On 03 April,2019 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی کی برآمدات میں بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان پہلی مرتبہ چین کو 3 لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرے گا، ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ وصول ہونے کا امکان ہے۔

 رواں برس دوست ملک چین کو 3 لاکھ ٹن تک چینی برآمد کی جائے گی، شوگر ملز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن جبکہ بعد میں مزید 1 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ ہوگی۔ چینی کی برآمدات سے تقریبا ساڑے 11 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وصول ہوگا۔

شوگر کی چین برآمدات جون 2019 سے شروع ہو جائے گی، پاکستان میں سالانہ اوسط 65 لاکھ ٹن چینی تیار ہوتی ہے جبکہ مقامی طلب لگ بھگ 50 لاکھ ٹن کے برابر ہے۔