پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کا معاہدہ

Last Updated On 04 April,2019 10:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پنجاب میں 400 ایکڑ رقبے پر سپیشل اکنامک زون بنے گا۔

 

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں پنجاب میں گارمنٹس انڈسٹری لگائیں گی۔ شنگھائی یونائی انڈسٹری کمپنی اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

چینی کمپنیوں کی جانب سے لگنے والی گارمنٹس انڈسٹری کیلئے کوئی چیز درآمد نہیں کی جائیگی۔ ہر چیز یہاں بنے گی اور گارمنٹس یہاں سے برآمد ہو گی۔ پنجاب میں چین کی مزید سرمایہ کاری بھی آئے گی۔