گفٹ کے نام پر پراپرٹی، رقم منتقلی کےقوانین میں ایف بی آر نے ترمیم کر دی

Last Updated On 01 August,2019 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گفٹ کے نام پر پراپرٹی اور نقد منتقلی کے قوانین میں ایف بی آر نے ترمیم کر دی۔ دادا، والدین، بہن، بھائی، میاں بیوی کے علاوہ جائیداد کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔

گفٹ کے نام پر جائیداد اور رقم کی منتقلی پر حکومت کا زبردست ایکشن، فنانس بل میں ترمیم کر دی گئی، نئے قانون کے مطابق اب گفٹ کی صورت میں جائیداد کی منتقلی بغیر کسی ٹیکس کے صرف دادا، والدین، بہن، بھائی، میاں بیوی کے درمیان ہی ہوسکے گی جبکہ ان تمام رشتےداروں کے علاوہ جائیداد کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔

ایف بی آر کے مطابق رقم کی گفٹ کی صورت میں منتقلی پر ٹیکس ادا کرنا ہو گا اور رقم بھی بینک کراس چیک کے ذریعے ہی وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ فائلرز کو یہ رقم دیگر آمدنی کے ذرائع میں ظاہر کرنا ہو گی۔

ٹیکس ماہرین کے مطابق قوانین میں ترمیم سے قبل کئی افراد ٹیکس بچانے کی خاطر اربوں روپے کی جائیداد کو گفٹ کی صورت ٹرانسفر کر رہے تھے مگر اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
 

Advertisement