مالی سال 18-2017، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد 23 لاکھ ہو گئی

Last Updated On 06 August,2019 03:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایف بی آر کے مطابق مالی سال 18-2017 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ رہی۔

معیشت کو دستاویز کرنے کی خاطر حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی کڑی شرائط اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہے۔ ایف بی آر کے مطابق مالی سال 18-2017 میں انکم ٹیکس فائلرز کے تعداد 23 لاکھ رہی جبکہ مالی سال 17-2016 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 17 لاکھ رہی تھی۔ دوسری جانب حکومت نے مالی سال 19-2018 میں انکم ٹیکس فائلرز کا ہدف 40 لاکھ رکھا گیا ہے۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کے لئے قانون میں ترمیم کی ہے جس کے تحت تاخیر سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کا نام بھی "ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ" میں شامل کیا جارہا ہے، حکومت کے اس فیصلے سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔


 

Advertisement