انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزید ترمیم کیلئے نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری

Last Updated On 02 August,2019 06:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزید ترمیم کیلئے نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری کر دیا جس کے تحت ملک میں کاروبار شروع کرنے کیلئے لائسنس سکیم متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق بزنس لائسنس حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر درخواست دینا ہو گی، درخواست آئرس سافٹ ویئر کے ذریعے دی جا سکے گی، بزنس لائسنس درخواست گزار کو ای میل کر دیا جائے گا، لائسنس کیلئے ایف بی آر کے علاقائی دفاتر میں درخواست دی جاسکے گی۔

درخواست گزار کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد بزنس لائسنس کا مصدقہ پرنٹ دیا جائےگا، درخواست گزار کا نام شامل ہونے کی صورت میں بزنس لائسنس ای میل کیا جائے گا، بزنس لائسنس حاصل کرنے والوں کو کاروباری مقام پر لائسنس آویزاں کرنا ہو گا، بزنس لائسنس حاصل کرنے پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
 

Advertisement