لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 47.12 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک روزہ مندی کے بعد دوبارہ تیزی کے ٹریک پر آ گیا، گزشتہ روز مارکیٹ میں 160.20 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، تاہم حصص مارکیٹ ایک مرتبہ پھر تیزی کی طرف لوٹ آئی ہے، مارکیٹ میں 47.12 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33523.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، تیزی کے باعث ایک مرتبہ پھر 33500 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ مارکیٹ میں پورے کاروباری روز 0.14 فیصد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
ایک موقع پر کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33604 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا جو تنزلی کی طرف چلا گیا، مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 33339.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تاہم کاروبار کے دوران انویسٹرز ایک مرتبہ پھر متحرک نظر آئے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33523.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔