بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی نعمت ولی شہید

Last Updated On 10 October,2019 10:46 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، کنٹرول لائن کے مختلف 2 سیکٹروں میں فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید جبکہ دو خواتین کو زخمی کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے جوان نعمت ولی شہید جبکہ سریاں گائوں کی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

Advertisement