رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ حکومت نے 344 ارب روپے کا نیا قرض لیا

Last Updated On 10 January,2020 12:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں حکومت نے 344 ارب روپے کا نیا قرض لیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کُل قرضے 32 ہزار 130 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

کشکول توڑنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، حکومت ایک قرض اتارنے کے چکر میں دوسرا قرض لے رہی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر 2019 کے دوران قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد حکومتی قرضے 32 ہزار 130 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ نومبر 2018 میں حکومتی قرضے 26 ہزار 452 ارب روپے تھے۔

اس طرح نومبر 2018 سے نومبر 2019 کے درمیان قرضوں میں 5 ہزر 678 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔