حکومتی بانڈز: پہلی بار ایک ہی روز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری

حکومتی بانڈز: پہلی بار ایک ہی روز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، حکومتی بانڈز میں 16 جنوری کو 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر (تقریباً 80 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

سٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے ایک روز میں 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، امریکا سے ایک روز میں 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی سے سے 16 جنوری تک حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ جولائی سے اب تک 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔