حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

Last Updated On 10 January,2020 02:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد، حکومتی تویل اور قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔ مرکزی بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ٹی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس عرصے میں امریکا سے 73 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 80 کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے 7 کروڑ ڈالر کی حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھا ہے، اس کےعلاوہ زائد شرح سود کے باعث بھی بیرونی سرمایہ کار حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
 

Advertisement