لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ کر دیا جس کے بعد قیمت 70 روپے فی کلو ہو گئی۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی عید کے بعد ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔
لاہورچکی مالکان نے چند روز قبل بھی آٹے کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا تھا، دوسری جانب حکومت اور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے درمیان معاملہ حل نہ ہو سکا۔
لاہورصدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2 ہزار 300 روپے فی من سے تجاوز کر چکی ہے، حکومت قیمتیں کم کرانے میں ناکام ہو گئی، یہی صورتحال رہی تو عید کے بعد ہڑتال کریں گے۔ واضح رہے کہ پندرہ روز میں چکی کا آٹا 5 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔