مظفر گڑھ لیہ روڈ چوبارہ میں سب سے بڑا سپشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 22 July,2020 02:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بزدار حکومت نے مظفر گڑھ لیہ روڑ چوبارہ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سپشل اکنامک زون بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ وزارت صنعت و تجارت نے پلان مرتب کرلیا۔ عثمان بزدار نے ابتدائی معاملات کی منظوری دے دی۔

حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لئے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سپشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو مظفر گڑھ لیہ روڑ چوبارہ میں 20 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا تاہم اس اکنامک زون کو 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار ایکڑ تک توسیع دی جاسکے گی۔ سپشل اکنامک زون میں لیبر کالونی بھی قائم کی جائے گی۔

پنجاب کے وزیر صنعت و تجار ت میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ سپشل اکنامک زون میں گلف ممالک سے واپس آنے والی لیبر کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، چائینہ کی جانب سے ری لوکیٹ کی جانے والی فیکٹریوں کو اس اکنامک زون میں منتقل کروانے کی کوشش کی جائے گی، سپشل اکنامک زون سپشل پلان کی جلد وزیراعظم عمران خان سے منظوری حاصل کی جائے گی، سپشل اکنامک زون کے حوالے سے وزیراعظم کو ابتدائی بریفنگ دے دی گئی ہے۔
 

Advertisement