فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی

Published On 26 October,2020 05:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 904 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 98 ہزار 808 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 8.58 روپے ہو گئی اور نئی قیمت 1230 روپے اور 1063.10 روپے ہو گئی ہے۔