ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونا 13 ہزار روپے سستا

Published On 14 August,2020 04:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی

تیسرے کاروباری روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 100 روپے سستی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

چوتھے کاروباری روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث ملک بھر میں کاروبار نہ ہو سکا۔ اس دوران ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement