شادی بیاہ کے لیے بھی سونے کے زیورات خریدنا مشکل ہو گیا

Last Updated On 30 July,2020 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد سرمایہ داروں نے سونے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر دی، شادی بیاہ کے لیے بھی سونے کے زیورات خریدنا مشکل ہو گیا۔

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، قیمتوں کی اونچی اڑان نے تھمنے کا نام لینے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں 24000 روپے فی تولے کاا ضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز یہ قیمت 122850 روپے تک جا پہنچی تھی۔ سونے کے تاجروں نے قیمتوں میں ناقابل یقین اضافے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی گرتی معیشت کا اس میں گہرا ہاتھ ہے ۔

چین امریکا چپقلش اور کورونا کے باعث دنیا کی معیشت کے غیر یقینی حالات کے پیش نظر سرمایہ داروں نے پراپرٹی کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کر دی ہےجبکہ عام خریداروں کے لیے سونا خواب و خیال بن گیا ہے، شادی بیاہ کے لیے بھی سونا خریدنا ناممکن ہو گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت مستحکم ہو گی یا نہیں فی الحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ ۔
 

Advertisement