پاکستان کرکٹ بورڈ کا جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

Published On 16 Apr 2014 09:57 PM 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں بہتری کیلئے جنوبی افریقا کے مایہ ناز پلیئر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور: (آن لائن) قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری لانے کیلئے پی سی بی نے مختصر مدت کیلئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، علامہ اقبال کا یہ شعر شاہینوں کیلئے تھا لیکن اب شاہینوں کو یہ سارے انداز سابق جنوبی افریقی کھلاڑی جونٹی روڈز سے سیکھنا ہوں گے۔ پھرتیلا انداز، ٹائیگر جیسی لمبی چھلانگ لگانے کے ماہر جونٹی روڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے گر سکھائیں گے۔ سابق پروٹیز کھلاڑی سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک سابق کپتان وسیم اکرم کو سونپا گیا تھا۔ روڈز کیساتھ معاہدے کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دیدی جائیگی۔ جونٹی روڈز پاکستان کرکٹ اور شائقین کیلئے نیا نام نہیں ان کا ذکر آتے ہی انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جب انضمام الحق کو سپرمین کے انداز میں رن آﺅٹ کرنے والے کوئی اور نہیں جونٹی روڈز ہی تھے۔ جونٹی اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کیلئے فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔