سنسنی خیز مقابلہ: جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست

Last Updated On 09 November,2018 05:58 pm

ایڈیلیڈ : (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں سات رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ایڈیلیڈ کے میدان میں جنوبی افریقہ 7 رنز سے ناکام رہی۔ مہمان ٹیم دو سو اکتیس کے جواب میں دو سو چوبیس رنز بنا سکی۔ ڈیوڈ ملر کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔

مارکوس اسٹونس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے 231 رنز بنائے، کرس لِین چوالیس رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کاگیسو ربادا نے چار شکار کئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

 

Advertisement