آسٹریلوی کرکٹرز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند

Last Updated On 11 January,2019 04:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے رواں سال پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہونے پر خوشی ہو گی۔

دونوں آسٹریلوی کھلاڑی رواں سال مارچ میں پاکستان آ کر ون ڈے سیریز کھیلنے پر رضا مند ہیں۔ ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے ہر انہیں خوشی ہو گی۔ عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں انہیں وہاں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز مارچ کے آخر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی واقعات خصوصا 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ زوال کا شکار رہی ہے تاہم آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے بعد دہشتگردوں کو کافی حد تک شکست دی جا چکی ہے اور پاکستان ایک بار پھر عالمی کرکٹ کیلئے محفوظ ملک بن گیا ہے۔
 

Advertisement