پی ایس ایل فور کا سیکیورٹی اجلاس ایک بار پھر ملتوی

Last Updated On 11 January,2019 03:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 4 کے سکیورٹی انتظامات کیلئےآج منعقد ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کیلئے نئی تاریخ 14 جنوری مقرر کی گئی ہے.

پی ایس ایل فور میں کراچی کو پانچ میچز کی میزبانی کرنی ہے، جس کے لئے سکیورٹی اداروں کا اعلی سطحی اجلاس آج محکمہ داخلہ کے دفتر میں ہونا تھا تاہم ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداران، رینجرز، اے ایس ایف کے نمائندے ‘آئی بی سندھ سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عہدیداران نے شرکت کرنا تھی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران سکیورٹی اجلاس 2 مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس کی نئی تاریخ 14جنوری مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں جن کے تحت مہمان کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کی مشاورت سے پلان کی تشکیل شامل ہے۔


 

Advertisement