قومی کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئی

Last Updated On 08 February,2019 03:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ساؤتھ افریقہ میں سیریز کھیلنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کی آمد کے وقت سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں باؤلر حسن علی، بیٹنگ کوچ اینڈی فل اور فیلڈنگ کوچ اظہر محمود شامل ہیں۔ کھلاڑی نجی ائیر لائنز سے بذریعہ دبئی وطن واپس پہنچے۔

اس موقع پرسکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، آمد کے بعد کھلاڑی الگ الگ ائیر پورٹ سے نکلے اور پی سی بی کی گاڑیوں کے ذریعے اپنی اپنی منزل تک پہنچے۔