پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلے پشاور زلمی کے کرکٹرز کی دبئی روانگی

Last Updated On 08 February,2019 05:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کے پاکستانی کرکٹرز آج اپنے شہروں سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ کامران اکمل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہوں، اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

فاسٹ باولر عمید آصف نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل فور کے لیے پوری طرح تیار یے۔

فینز پشاور زلمی کے لیے دعا کریں۔ نوجوان کرکٹرز نبی گل اور ابتسام شیخ نے بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پشاور زلمی کے مینجر ارشد خان کا کہنا ہے کہ کپتان ڈیرن سیمی دبئی میں موجود، دیگر غیر ملکی کرکٹرز بھی جلد زلمی اسکواڈ جوائن کریں گے۔